مظفرگڑھ،جانوروں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری ہے،محمد آصف جاہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2019ء)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ محمد آصف جاہ نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام جانوروں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم یکم مارچ سے جاری ہے۔جس میں گھر گھر جا کرلائیوسٹاک مظفرگڑھ کی ٹیمیں گائیوں اور بھینسوں کو چوڑے مار اور گل گھوٹو بکریوں میں انتڑیوں کا زہر، مرغیوں اور فینسی پرندوں میں رانی کھیت بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جارہے ہیں اور اگر کسی لائیوسٹاک فارمر کے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگ سکے تو وہ متعلقہ ویٹرنری ہسپتال / ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کیے دفاتر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ کی ہیلپ لائن نمبر 066-9200092 پر فوری اطلاع کرکے اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔