مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کے قصبہ چوک سرور شہید کے اڈا حسین شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر، جس کے باعث میں موٹر سائیکل پر سوار 4 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،جن میں دو مرد ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچہ شامل ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے قصبہ چوک سرور شہید کے اڈا حسین شاہ کے قریب ایک تیر رفتارمسافر بس لیہ سے ملتان کی طرف جا رہی تھی کہ چوک سرور شہید کے اڈا حسین شاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک بس رکشہ اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو مرد اور ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچہ سمیت 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور تھانہ چوک سرور شہید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کی شناخت الطاف حسین، عبد الجبار، سمیرا بی بی اور بچہ جو کہ مرنے والے شخص الطاف حسین کا بچہ تھا۔پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا فوری حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔