مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے ایک دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ملتان روڈ پر فیاض پارک کے سامنے گزشتہ شب رات گئے موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے ایک دوکان کی لنٹر والی چھت گرنے سے 25 سالہ فرحانہ بی بی زوجہ دانیال،33 سالہ دانیال ولد محمد جمیل،7 سالہ مسکراہٹ دختر دانیال،4 سالہ علیزہ بی بی دختر دانیال،54 سالہ اسماعیل ولد اللہ دتہ اور 55 سالہ نصراللہ ولد محمد شفیع زخمی ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ ہر پہنچ کر زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو بچوں ایک خاتون اور تین مردوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا۔اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے،امدادی کارروائی کی نگرانی کی اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا اور ہسپتال جا کر ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

Awami Mango Farm