مظفرگڑھ،تھڑے توڑ کر نالے کی بحالی کا کام شروع

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ اور چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ کی شہر میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے لئے عملی اقدامات شروع، سہیل پیٹرول پمپ تا اڈے والی مسجد تک مین نالے پر قائم دکانداروں کے تھڑے توڑ کر نالے کی بحالی کا کام شروع۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ شہر میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ چئیرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ اور چیف آفیسر زوھیب حمید قریشی اور ملک سیف اللہ سینٹری انسپکٹرنے بلدیہ اہلکاروں کے ہمراہ رات گئے عرصہ دراز سے ملتان روڈ کے مرکزی نالے پر قابضین کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے نالے پر بنے تھڑے توڑ کر نالے کو کھولنے کے عملی اقدام شروع کردیے گئے ہیں۔جس سے شہر میں سیوریج کی بحالی میں خاصی مدد مل سکے گی اور اندرون شہر سیوریج لائنز بند ہونے سے جمع ہونے والے پانی سے شہریوں کو نجات مل سکے گی۔