مظفرگڑھ،بے قابو مسافر وین سائن بورڈ سے ٹکرا گئی،ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2023ء) مسافر وین کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی،ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب ایک تیزرفتار مسافر وین ایک کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 60 سالہ سارہ بی بی ،48 سالہ عابد حسین، 57 سالہ غلام مصطفیٰ،28 سالہ محمد آصف ،18 سالہ شعیب اور 27 سالہ مدثر ولد عبدالزاق زخمی ہو گئے۔

 

ریسکو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سب زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔مسافر وین میں سے آئل لیکج ہونے کی وجہ سے فائر وہیکل کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دیا گیا فائر وہیکل سٹاف نے زمین پر گرے پٹرول پر مٹی ڈال کر علاقے کو محفوظ کر دیا ہے۔حادثہ تیزرفتاری کے ساتھ کار کو اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔