مظفرگڑھ،بدنام زمانہ منشیات فروش عمران عرف مانی جھتیال گرفتار

مظفرگڑھ۔ یکم جون (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2020ء) ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ خان گرمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رنگ پور ملک محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش عمران عرف مانی جھتیال کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔رنگ پور کے شہریوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور ملک محمد عمران کی اس کاوش کو سراہا۔ایس ایچ او تھانہ رنگ پور ملک محمد عمران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔ انشاء اللہ ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔میرا مشن علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے۔