مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2020ء) بدتمیزی سے روکنے پر آوارہ لڑکوں کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جاں بحق، مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے قصبہ گجرات کے مضافاتی علاقے گورمانی میں علی حیدر نامی نوجوان نے علاقے کے چند آوارہ لڑکوں کو بدتمیزی سے روکا جس پر ملزمان میلی،اسلام،جواد،سمیع اللہ اور مظہر پتافی نے علی حیدر پر سوٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ محمودکوٹ انسپکٹر رضوان بلوچ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔