مظفرگڑھ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ طارق محمود رانا کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 ستمبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ طارق محمود رانا نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ جمشید انوربھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے۔

جیل کے معائنہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 

فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا۔ کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا۔ فاضل جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 14حوالاتیوں کو ذادی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے۔ فاضل جج نے جیل میں کورونا سے بچاؤ کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔