Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،اراضی سنٹر جتوئی کرپشن کا گڑھ بن گیا،سرعام رشوت کی وصولی جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2019ء) اراضی سنٹر جتوئیکرپشن کا گڑھ بن گیا،سرعام رشوت کی وصولی جاری،تحصیل جتوئی میں واقع اراضی ریکارڈ سنٹر کی کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے۔

یہاں آنے والے سائلین سے سرعام رشوت وصول کی جاتی ہے اور رشوت لینے والے کا کام کیا جاتا ہے رشوت دینے سے انکار کرنیوالے کو عملے کو کبھی اسکا کام نا ہونے کی دھمکیاں اور بد تمیزی معمول بن کر رہ چکی ہے یہاں آنے والے کچھ سائلین محمد عامر،محمد بشیر،محمد ارسلان،محمد ایوب،محمد ناصر،ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ جس کام کی کوئی سرکاری فیس نہیں یا چند سو فیس ہے اس کام کیلئے ہزاروں روپے طلب کئے جاتے ہیں اور رشوت دینے سے انکار کیا جائے تو عملہ صاف کہہ دیتا ہے کہ پیسے نہیں دوگے تو کام نہیں ہوگا۔
سائلین نے مزید بتایا کہ رشوت نہ دیں تو عملہ بد تمیزی بھی کرتا ہے اور لائن میں کھڑا کردیا جاتا ہے اور ایک بوگس ٹوکن نمبر دیدیا جاتا جسکی وجہ سے رشوت نہ دینے والے سائلین وہیں کے وہی بیٹھے رہ جاتے ہیں اور رشوت دینے والے بغیر قطار و نمبر اپنا کام کرا کے چلتے بنتے ہیں۔
Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago