مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اورناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،مہنگائی کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، چینی کی فروخت کو سرکاری نرخ پر یقینی بنایا جائے گا اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے علاقے میں مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ قیمتوں کا تعین ان کی مشاورت سے کیا جاتا ہے تو اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں انجمن تاجران، کریانہ ایسوسی ایشن اور صارف کے نمائندگان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررکردہ قیمتوں کے مطابق اشیاء خوردو نوش کو فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر لگائیں، اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام،مارکیٹ کمیٹی سے نجیب فیض، صدر انجمن تاجران سید امیر حسن سمیت کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور صارف نمائندگان نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…