مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ کے تھانہ شاہ جمال کی حدود میں 2 مسلح ڈاکووں نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ شاہ جمال کی حدود میں ہیڈ بہار شاہ کے قریب گزشتہ شب اسلحہ سے لیس 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے رہائشی ملک منور حسین عرف پپا سیوڑا کو موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت کرنے پر پسٹل سے گولی مار کر قتل کر دیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو کلاشنکوف اور پسٹل سے لیس تھے۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال محمد نواز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے آر ایچ سی ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیم نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…