News

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے،معاون خصوصی طارق زمان گجر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2022ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر تحصیل آفس، لینڈریکارڈ سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق نذر مغیث اور غلام علی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر مختلف شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے وژن کے مطابق کسی محکمہ میں کرپش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تحصیل آفس میں رجسٹری فیس، ٹیکس کی کٹوتی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف کا چارٹ آویزاں کیا جائے تاکہ سائل کو پتا ہو کہ اس نے کتنی فیس جمع کرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل آفس، رجسٹری برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹر میں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور ان کی حوصلہ شکنی کی جائےتا کہ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago