مرمتی کام کی وجہ سے سرکل مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی ،میپکوترجمان

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اگست2020ء) میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق 132KVگریڈاسٹیشن ڈمروالاسے منسلک11KVفیڈربخاری پر08اگست کوباوقت صبح 06.30سے دوپہر12.30بجے تک اور132KVگریڈاسٹیشن ماڑہ خاص سے منسلک فیڈرزموچی والا،روہیلاوالی اور132KVگریڈاسٹیشن گجرات سے منسلک فیڈرسٹی گجرات پر10سی11اگست تک باوقت صبح06.30سے دوپہر12.30تک اور132KVگریڈاسٹیشن علی پورسے منسلک فیڈرزسٹی سکینڈ،بندے شاہ پر12سی13اگست تک باوقت صبح06.30سے دوپہر12.30تک اور66KVگریڈاسٹیشن رنگ پورسے منسلک فیڈرہیڈمحمدوالاپر12 سی13 اگست تک باوقت صبح07.00سے دوپہر01.00بجے تک ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،ضروری مرمت،فیڈرزکی بائفرکیشن،ری ہیبلی ٹیشن،کھمبوں اورتاروں کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔

ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔