مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جنوری2019ء) چیف وائپ پی ٹی آئی پاکستان ملک عامرڈوگر ایم این اے ،بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر کی مظفر گڑھ پیر جہانیاں مخدوم سجادکے گھر آمد اور انکے بڑے بھائی مخدوم شوکت مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی مظفر گڑھ میں مخدوم شوکت مرحوم کے بھائی کے گھر آمد اور ان کی وفات پر ان کے بھائیوں مخدوم اختر ایڈووکیٹ ،مخدوم صفدر ،مخدوم سجاد جیلانی ،آغا سہیل کامران سیکرٹری جنرل فیلڈ ورکرز فیڈیشن پاکستان اسٹیٹ لائف،میاں فخر الحسن شیخ ،میاں شان فخرشیخ ضلعی چیئرمین انجمن تاجران،میاں عثمان شیخ اور بیٹوں مخدوم احسن ،مخدوم دانش ،مخدوم احمد سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ملک عامر ڈوگرنے کہا کہ مرحوم شوکت میرے بڑے بھائی تھے۔