مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2017ء)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پرمحکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ضلع مظفرگڑھ میں لائیوسٹاک مددگار سکیم کا آغاز ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ ڈاکٹر آصف جاہ ناز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی پیداوار بہتر بنانے ، لائیوسٹاک کمیونٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے ضلع مظفرگڑھ کی تمام یونین کونسلز میں گاؤں کی سطح پر آج سے لائیوسٹاک مددگار سکیم کے تحت رجسٹر ڈکمیونٹی فارمرز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تربیت کا دورانیہ 28 دن پر مشتمل ہوگا۔ جس میں لائیو سٹاک کمیونٹی فارمرز کو جانوروں کی دیکھ بھال ، غذائی ضروریات ، فرسٹ ایڈ ، حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت و شیڈول ، اندرونی و بیر ونی کرموں اور چچڑوں سے بچاؤ کے طریقے ، دودھ کی اہمیت ، ڈیری/ ابیف فارمنگ اور دیہی مرغبانی کے اہم موضوعات پر لیکچر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لائیوسٹاک کمیونٹی فارمرز کو محکمہ لائیوسٹاک کی موبائل ویٹرنری ہسپتالوں اور ضلع بھرکے ماڈرن ڈیری/ بیف فارمز کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا جائے گا۔
Prev Post