محکمہ زراعت مظفرگڑھ کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم بارے واک اور روڈ شو کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2022ء) محکمہ زراعت مظفرگڑھ کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے واک اور روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع حبیب الرحمان نے کی۔ واک محکمہ زراعت آفس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ڈی سی آفس پر آکر اختتام پذیر ہوگئی۔

شرکاء نے زرعی آگاہی کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت کا کہنا تھا کہ گندم کی کاشت 25 اکتوبر سے 20 نومبر تک کر لینی چاہیے گندم کی کاشت کے لیے جدید قسم کی مشینری اور بیج استعمال کرنے چاہیں، ایسا کرنے سے فی ایکڑ پیداوار میں تین من کا اضافہ ہو سکتا ہے ، گندم کی کاشت کے لیے اچھی قسم کی کھادوں اور سپرے کا استعمال ضروری ہے، تاکہ گندم کی پیداوار میں کوئی کمی نہ آئے۔

انہوں مزید کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ گندم کی کی پیداوار کے لحاظ سے سے اہم ضلع سمجھا جاتا ہے جس سے کسان اور ملک دونوں خوش حال ہوتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ ہمارے ضلع کا ٹارگٹ سات لاکھ گیارہ ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنا ہے۔واک میں زرعی یونیورسٹی ملتان, فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے طلبہ اور طالبات سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔