News

محکمہ زراعت توسیع رنگپور تحصیل مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار برائے پیداواری ٹیکنالوجی گندم کاانعقاد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) محکمہ زراعت توسیع رنگپور تحصیل مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار برائے پیداواری ٹیکنالوجی گندم کاانعقاد۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد اور زراعت افسر توسیع رنگپور محمد طلحہ شیخ  نے خطاب کیااور کاشتکاروں کو گندم کے متعلق تفصیلی آگاہی دی، مفید مشورے دیئے،گندم کی سبسڈی کے متعلق تفصیلی بتایا گیا فی بیگ 1200 روپے سبسڈی بذریعہ ووچر حاصل کریں۔

کسان کارڈز کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور موقع پر ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیڑھ سو کے قریب کاشت کاروں کو رجسٹر کیا اور ستر سے زائد کاشت کاروں نے کسان کارڈز بنوائے۔کندم و تیل دار اجناس کے زرعی آلات پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق زمینداروں کو آگاہی دی اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار تفصیلی بتایااور مزید بتایا گیا کہ دھان کی باقیات (پرالی،مڈھ) کو مت جلائے اس سے سموگ پھیلتی ہے جو سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، پرالی کو آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی خراب ہوتی ہے، گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ کے متعلق تفصیلی بتایا گیا۔

اس موقع پر جان محبوب ممبر ضلع کونسل مظفر گڑھ، ماسٹر لوکس، مہر سرفراز جتھیال، الطاف حسین، قیصر عباس کھیڑا، شفقت جتھیال، محمّد اقبال، مختیار سیال کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کاروں نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago