News

پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست،کوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہیگا‘عثمان بزدار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار مظفرگڑھ میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی اور دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا حکم دیا۔

پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago