مظفرگڑھ۔14 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس محرم الحرام سیکورٹی کے حوالے سے اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم و بھرپور کردار کرے گی،سول ڈیفنس اہلکاروں کو حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں خود بریفنگ دی ہے ور انکو اپنے فرائض احسن اور بھرپور جذبے سیانجام دینے کا کہا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کا محرم الحرام کے حوالہ سے مرتب پلان کے بارے میں بتایا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو قائم کرنے کے لئے سول ڈیفنس نے 80 تربیت یافتہ مردوخواتین رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ محکمہ سپیشل برانچ کے ساتھ سرچنگ سونپنگ کے فرائض ضلع بھر میں سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار و رضاکاران ضلع بھر کے جلوس ومجالس میں بھی اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی مکمل خدمات سرانجام دیں گے اور کسی بھی قسم کہ ہنگائی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے تاکہ ہنگائی صورتحال پر فوری قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میٹیل ڈیکیٹر، واک تھرو گیٹ بم ڈیسیوزل، آگ بجھانے جیسے بنیادی سیکورٹی عوامل پر سول دیفنس کے اہلکار ورضاکاروں کو خصوصی وجدید تربیت بھی دی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سیکورٹی اداروں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ایک محب وطن ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کریں۔