مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعدی بیماریوں کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کا کردار قابل تحسین ہے۔یہ بات انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ صحت اور لائن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے متعدی بیماریوں کی بچاؤ کی مہمات کو مؤثر بنایا گیا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک ضلع مظفرگڑھ متعدی امراض سے بڑی حد تک محفوظ ہے اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے پروگرام آفیسر ڈاکٹرراؤل اور یونیسف کے مسٹر آفتاب احمد نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسف دنیا سے متعدی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے مہم کی کامیابی کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ جغرافیہ لحاظ سے مشکل علاقہ ہے اس کے باوجود دور دراز اور دریائی علاقوں میں ٹیموں کی موجودگی انکے پیشہ ورانہ لگاؤ اور بہترین منیجمنٹ کا نتیجہ ہے بعد ازاں وفود نے ڈاکٹر صدیق بلوچ سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او اور محکمہ صحت کے دیگر آفیسران سے ملاقات کی ڈاکٹر صدیق بلوچ نے خسرہ مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے مہمانوں کو تفصیلی آگاہ کیا اس سے قبل ڈاکٹر راؤل نے یونین کونسل غازیکھاٹ اور بھٹہ پور میں خسرہ مہم کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اسی طرح آفتاب احمد کی سربراہی میں یونیسف کے نمائندہ وفد نے یونین کونسل تلیری خان پور اور گل والہ کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جا کر ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا اور ٹیموں کے کام کو سراہا۔
Next Post