ماہ اگست میں 320بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 ستمبر2019ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب نے کہا ھے کہ ماہ اگست میں 320بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 580015یونٹ ایک کروڑتین لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اور169بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسزاور پولیس کے ہمراہ بلاامتیازکاروائی جاری رہے گی اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔ چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔