News

ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں محکمہ ریونیو سے متعلق شکایات کے ازالے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نے محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رنونیو محمد شاہ رخ اور اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کھلی کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کے اجراء، انکم ٹیکس سرٹیفیکیٹ،رجسٹری، انتقالات کے اندراج، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات پر عوامی شکایات اور مسائل کو سنا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصدسائلین کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے، کھلی کچہری میں تمام ریونیو عملہ موجود ہوتا ہے سائل کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑتے ایک دن اور ایک چھت کے نیچے سائل کا مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔ \378
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

23 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago