مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 مئی2019ء) ماڈل کورٹ مظفرگڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد انجم نے تھان سول لایننز مظفرگڑھ میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، فاضل جج نے سرکار بنام عابد حسین وغیرہ میں ملزم عابد حسین کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ ساتھی ملزم ساجد حسین کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔