Categories: NewsUrdu News

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، محمد سیف انور جپہ

مظفرگڑھ ۔22مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ہم اپنے ماحول کو خوبصورت بنا سکیں، انہوں نے کہا کہ اس سال مظفرگڑھ میں شجرکاری مہم کے دوران 3لاکھ 45ہزار پودے لگائے جائیں گے۔مظفرگڑھ میں ڈی سی کمپلیس کے لان میں پودا لگارکر شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پرجہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر خالد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شہزاد مگسی اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر چوہدری محمد ارشاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں، اس سے ہمارا ماحول اور ہماری فضا زیادہ سازگار رہتی ہے ، انہوںنے کہا کہ شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر آدمی اپنے حصہ کا پودا لگائے، انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کو درختوں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہ اپنے اپنے دفاتر میں بھی پودے لگائیں تاکہ عوام بھی پودے لگانے کی طرف راغب ہوں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago