مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک عہد ساز دن ہے۔ حمادنواز ٹیپو

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن مظفر گڑھ کے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے ضلعی سیکٹریٹ میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک عہد ساز دن ہے، اس دن وزیر اعظم محمدنواز شریف کے جرتمندانہ فیصلے نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔اجلاس سے ضلعی نائب صدر و بزرگ مسلم لیگی رہنما مرزا مسرور بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکے اور سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔اجلاس میں چوہدری نور عالم گجر, چوہدری مبشر گجر، میاں خالد مسعود قریشی، جاوید اعوان، عمران قریشی، سلیم ھاشمی، زاہد سلیم، حاجی فیروز الدین، تنویر شہزاد ببلو، راو امین، رانا اصغر، چوہدری وقار ظفر علی خان ملیزء بھی موجود تھے۔