مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔5دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالج مظفر گڑھ کو محلہ شمس آباد خان گڑھ کی رہائشی آنسہ افتخار کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی، خاتون نے ہائی کورٹ ملتان بینچ میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ میں کمیسٹری کے مضمون کیلئے کالج ٹیچنگ انٹرنیز کے لئے آسامی پر درخواست دی، جس پر دو امیدوار تھیں، پرنسپل گرلز ڈگری کالج نے اس کی بجائے جتوئی کی رہائشی مصباح مشتاق کو بھرتی کرلیا، حالانکہ پالیسی کے مطابق مقامی رہائشی کو ترجیح دی جانی چاہیے تھی۔جس پر جسٹس شعیب سعید نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ کورٹ گزار کو سماعت کر کے معاملہ حل کرنے کا حکم دیا ہے۔