مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اگست2019ء)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاون اورشکایات کے ازالہ کیلئے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔
سرکل مظفر گڑھ میں سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کمپلیکس میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کے دوران کیں۔سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمدنعیم سامٹیہ،ایکسین میپکوڈویڑن مظفرگڑھ راجیش کمار راٹھی نے بھی خطاب کیا اور کہالائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنا زیورسمجھیں اوراسکا استعمال یقینی بنائیں اورسیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ سیمینارسے یونین نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے اورکہا لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینارمیں میپکوڈویژن مظفرگڑھ کے ایس ڈی اوز،اے پی آر او، سپروائزری اور لائن سٹاف نے بھی شرکت کی۔