فوڈ سیفٹی ٹیم کافیٹ اینڈ آئل یونٹ پرچھاپہ ، 320 کلو غیر معیاری گھی تلف ، پروڈکشن بند

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مارچ2023ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ میں فیٹ اینڈ آئل یونٹ پر چھاپہ ما رکر320 کلو گرام غیر معیاری گھی تلف کر دیا جبکہ،معیار بہتر نہ ہونے پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ماہ صیام میں عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر زکریا انٹرپرائز فیٹ اینڈ آئل یونٹ پر چھاپہ مار کر 320 کلو گرام غیر معیاری گھی تلف کر دیا ہے،معیار بہتر نہ ہونے پر پروڈکشن بھی بند کر دی ہے، دوران چیکنگ گھی میں وٹامن اے کی کمی پائی گئی۔

فوڈ اتھارٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا ہے۔اس موقع پر ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معیار کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔