فنڈز کی کمی، تین صوبوں کو ملانے والی سڑک کا منصوبہ کھٹائی میں

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

تین صوبوں کو ملانے والا مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کا منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث التواء کا شکار ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کےاعلان کے باوجود تین ارب کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔۔

سماء کے نمائندے شیراز بشیر کے مطابق بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختوا کو ملانے والی مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ روڈ کا توسیع منصوبہ حکومت کی تبدیلی اور حکام کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔

تین صوبوں کو ملانے والی سڑک کے منصوبے کا افتتاح ستمبر2017 میں سابقہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کیا تھا، لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود پینسٹھ کلومیٹر کا روڈ اب تک نہیں بن سکا اور نامکمل سڑک شہریوں کے لئے اذیت بن گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان روڈ کے لئے 3 ارب کا اعلان تو کیا مگر دو ہفتے گذرنے کے بعد بھی فنڈز جاری نا ہوسکے ۔

ایکسین پراونشل ہائی وے مظفرگڑھ رانا عمیر کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں مل رہے ہیں، فنڈز ملتے ہی سڑک بن جائے گی۔

شہری کہتے ہیں ہائی وے کا نامکمل منصوبہ سفری مشکلات میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانوں کیلئے بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔

 
 

Source: SAMAA Urdu