فلاح انسانیت فاونڈیشن نے سندھ کے علاقے تھر کے غذائی قلت کے شکار افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

مظفرگڑھ 12 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن نے سندھ کے علاقے تھر کے غذائی قلت کے شکار افراد کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا۔امدادی سامان میں گرم بستر آٹا اور فی خاندان ایک ماہ کا راشن شامل ھے۔ تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ھے کہ وہ تھر کے لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتے ھیں اور انہیں ان کی تکالیف اور ضروریات کا احساس ھے اور وہ ان کی تکالیف کو کم کرنے کیلئے ھر ممکن کوشش کریں گے اور آئیندہ بھی امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔