مظفر گڑھ۔20 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2017ء)غیر قانونی طور پر سمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کرائے جائیں گے۔ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں فرنچائز مالکان اور ریٹیلر حضرات سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد غیر قانونی طور پر سموں کی فروخت کو ہر صورت ختم کرنا تھا، اس تقریب میں ڈی پی او نے کہا کہ غیر قانونی طور پر سم کی فروخت بہت بڑی دہشتگردی کی کارروائی کی وجہ بن سکتی ہے لہذا اس طرح کے خطرات سے بچنے کیلئے پی ٹی اے کے جاری کردہ تمام تر قانونی طریقہ کار پر عملدرامد کرنا ہوگا تاکہ دہشتگری کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے، اس تقریب میں ضلع بھر سے فرنچائز مالکان ریٹیلر حضرات نے شرکت کی اور شہباز ظفر انچارج آئی ٹی سیکشن بھی تقریب میں موجود تھے۔
Next Post