عید میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں منائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔30 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2017ء) جشن عید میلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں ڈی سی آفس مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حسن قرا ت اور نعت خوانی کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے ،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد سیف انو رنے کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھٹہ اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، آپ ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو آپ ﷺ کی تعلیمات ، قرآن و سنت کے مطابق گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں ، امن ، اخوت اور رواداری کی فضا کو قائم کریں جو ہماری نجات کا ذریعہ بن سکیں، انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں منائی جائیں گی، عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں ضلعی افسران، سو ل سوسائٹی کے نمائندے، علما کرام اور بلدیاتی اداروں کے سربراہ بھر پور شرکت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی معاونت سے جلوسوں کے شرکاء کیلئے پانی کا انتظام کیا جائے گا، جیل میںقیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی ، ہسپتالوں میں مریضوں کو خصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا، سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات بھی دئیے جائیں گے، انہوںنے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اگلے ہفتے یاد گار کلب میں محفل میلاد بھی منعقد کرائی جائے گی ، حسن قرات کے مقابلے میں محمد نعمان نے اول ، قاری احسن نے دوئم اور حراش حسن نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں محمد ابو زر نے اول ، مطیع الرحمن نے دوئم او رعبدالروف نے سوئم پوزیشن حاصل کی،مولانا عبدالمعبود آزاد نے ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی، تقریب میں رانا محمد افضل، افضل چوہان، غلام علی بخاری، ہلال جاوید کاظمی ، غوث بخش فریدی سمیت ڈی سی آفس کے افسران او راہلکاران نے شرکت کی۔