Categories: NewsUrdu News

عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومت پنجاب کا وژن ہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کا وژن ہے، جس کے تحت ہم نے ہر ہفتے ضلع مظفر گڑھ کی چاروں تحصیلوں میں ایک تحصیل میں کھلی کچہری منعقد کر رہے ہیں، تاکہ عوام سے براہ راست رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر مہینے ہر تحصیل میں عوام کے پیش کردہ مسائل کے حل کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے ، انہوں نے ضلع کے تمام شہروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر جلد پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درخواست دی گئی ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم دورہ کرکے جگہ کا تعین کرے گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے جلد اس دیرینہ عوامی مطالبے کو عملی شکل دی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آج گورنمنٹ سردار کوڑے خاں جتوئی بوائز ڈگری کالج جتوئی کے گراؤنڈ میں عوامی مسائل کے کے حل کے لئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد, متعلقہ محکموں کے تمام افسران ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب، انجمن تاجران کے نمائندے اور پریس کے نمائندے بھی موجود تھے۔ جبکہ موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال، فوڈ اتھارٹی، اراضی ریکارڈ سنٹر، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے حوالے سے لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات صادر کیے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے تحصیل جتوئی کی معروف مخیر شخصیت سردارے کوڑے خان جتوئی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار کوڑے خان جتوئی کی اس ضلع کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی جتوئی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے، پارک کی حالت کو بہتر کیا جائے، شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر کیا جائے، پرائس کنٹرول کمیٹی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرے۔محکمہ مال کی رجسٹری برانچ جتوئی کے معاملات کو بہتر کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع مظفر گڑھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگا رہے ہیں تاکہ نہم اور دہم کے طلبہ کو امتحانات کی اچھے طریقے سے تیاری کرائی جائے اور گزشتہ سال کی نسبت اس تعلیمی سال اچھے نتائج حاصل کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے، کاشتکاروں کو حسیب وقاص شوگر ملز کے بقایا جات جلد سے جلد ادا کروائے جائیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago