مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا ہے عوام کو فوری او رسستا انصاف کی فراہمی کیلئے مصالحتی کمیٹیاں پولیس افسران کے تعاون سے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، معمولی نوعیت کے جرائم، گھریلو معاملات اور تصفیہ طلب معاملات کو کورٹ کچہری کی بجائے مصالحتی کمیٹیوں میں احسن طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے یہ بات انہوں نے تھانہ رنگ پور میں مصالحتی کمیٹی کے ممبران فاروق احمد کھیڑا اور دیگر سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا مصالحتی کمیٹیاں بنانا ایک احسن اقدام ہے جس سے عوام کو فوری انصاف میسر آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ممبرا مصالحتی کمیٹی سیاسی، خاندانی اور علاقائی وابستگی سے بالا تر ہو کر میرٹ پر کام کریں تاکہ انصاف کو بول بالا ہواور ہر سائل کو انصاف مہیا ہو، اس موقع پر ممبر مصالحتی کمیٹی فاروق احمد کھیڑا نے کہا کہ علاقہ کی عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کیلئے ممبران مصالحتی کمیٹی غیر جانبدار کردار ادا کررہی ہے اور محکمہ پولیس کی ہر ممکن معاونت کررہی ہے اور علاقہ میں مستقل قیام امن کیلئے ممبران مصالحتی کمیٹی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔