News

عمران خان نے چار سال ہیلی کاپٹر کے مزے لیے،اب تو عوام کی جان چھوڑ دو، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرشازیہ مری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2023ء) وفاقی وزیربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہاہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں خانگڑھ میں گیس کا منصوبہ دیا اور گیس بھی فراہم کی۔ خانگڑہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ہمیں عوام کے نبض پر ہاتھ رکھ کر انکی تکلیف سمجھنی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لاڈلے سلیکٹ ہوکر آجاتے ہیں،انکو سروکار ہی نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔ عمران خان نے چار سال ہیلی کاپٹر کے مزے لیے،اب تو عوام کی جان چھوڑ دو۔ ہمیں تم جیسے بزدل کا مقابلہ نہیں کرنا بلکہ مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے۔اس ملک کو سیاسی استحکام اور روزگار کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ مجھے بھی قاتل روڈ پر سفر کرکے آنا پڑا۔

انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ بلاول وزیراعظم بنے تو اس قاتل روڈ کو ڈبل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سچے وعدے کیے اور وعدے وفا کرکے دکھائے، ووٹ کی قیمت کا پتہ صرف ورکرز کو ہی ہے۔عمران خان آپ نے چارسال ہیلی کاپٹر کے مزے لوٹ لیے اب ملک کی جان چھوڑ دو۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں بڑی باتیں پتہ ہیں لیکن ہم آپکے باپ کے قصے نہیں کھولیں گے، ہم نے مہنگائی پر قابو پانا ہے۔

 

ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور مظفرگڑھ کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے، ہم انشاء اللہ یونیورسٹی کا وعدہ بھی نبھائیں گے ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے وومن ایمپاورمنٹ سنٹر خانگڑھ میں بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتل روڈ کو دورویہ کیا جائے گا۔ سیاست کرنی ہے تو عوام کی پارٹی میں کریں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خانگڑھ کی خواتین کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائنامک رجسٹری سنٹر کے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں ۔ 

عمران خان کو محنت سے اقتدار ملا ہوتا تو یوں میدان چھوڑ کر نہ بھاگ جاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو آدمی اس ملک کو جادوٹونہ پر چلا رہا ہے اسکو عوامی مشکلات کا نہیں پتہ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو کو قتل کرنے والوں نے قوم کی ترقی کو قتل کیا۔ مسٹر توشہ خان چاہتا ہے کہ ہم توشہ خانہ کو بھول جائیں،گھڑی کو بھول جائیں۔ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر الللہ خان نے اصولوں پر ڈٹ کر سیاست کی اور مخالفین سے اخلاقیات کے ساتھ بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کون سا پلاسٹر ہے جو اتر نہیں رہا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط میں پچیس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس طرح بلاول نے نوجوانی میں سیاست کی ہے تم نے وہ سیاست بزرگی میں بھی نہیں کی ۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago