News

غریب لوگوں کو سہارا دینا حکومت پاکستان کی آئینی ذمہ واری ہے،وفاقی وزیر شازیہ مری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2023ء) وفاقی وزیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو سہارا دینا حکومت پاکستان کی آئینی زمہ واری ہے، غربت کا شکار مہنگائی سے پسے ہوئے لوگوں سے بی آئی ایس پی پروگرام کی افادیت پوچھیں کہ اس پروگرام سے انہیں کیا فائدہ مل رہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے دائرہ کار کو شہید بی بی کے ویژن کے مطابق وسعت دی جائے،بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ میں بینظیر ڈائنا مک رجسٹری سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،افتتاحی تقریب کی میزبانی وفاقی وزیر مملکت و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کی۔

انہوں نے پی ٹی ائی کے سربراہ عمران خان کو کری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی ان کی آئی ایم ایف سے طے کی گئی شرائط کا نتیجہ ہے اور اس مہنگائی کی تمام زمہ واری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کے دنوں میں بھی ریلیف پروگرام دیئے ہیں جن میں سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے جبکہ بی آئی ایس پی پروگرام کی سہ ماہی قسط 25 فیصد زیادہ دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور اب ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے کوششیں کررہی ہے۔

 

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago