عمران خان نے عوام کے ووٹ ،جیب ، پیٹ اور آپ کے حقِ روزگار پر ڈاکہ مارا ہے، بلاول بھٹو زر داری

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آپ کے ووٹ ، آپ کی جیب ، آپ کے پیٹ اور آپ کے حقِ روزگار پر ڈاکہ مارا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں عوامی راج قائم کرے گی،اور جیالے کارکنوں کو ٹکٹ دیکر کامیاب کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ بائی پاس کے مقام پر جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مظفرگڑھ بائی پاس کے مقام پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شان دار استقبال کیا گیاان کو روایتی پگڑی پہنائی گئی اسی دوران جیالوں کی فلک شگاف نعرے بازی کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام بزدار سرکار کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،عمران خان نے آپ کے ووٹ پر، آپ کی جیب پر، آپ کے پیٹ پر اور آپ کے حقِ روزگار پر ڈاکا مارا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں عوامی راج قائم کرے گی