علی پور میں 13 سالہ بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 دسمبر2020ء) پنجاب پولیس نے 13 سالہ بچی کو ونی سے بچاتے ہوئے باپ اور پنچایت کے سرپنچ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کارروائی کرکے تھانہ صدر کی حدود میں کم عمر بچی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر ونی کی کوشش ناکام بنائی اور بچی کے باپ، پنچایت کے سرپنچ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف علی پور تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں کاروکاری اور ونی جیسے جاہلانہ رسوم پر اب بھی باقاعدہ عمل در آمد کیا جاتا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تین سالہ بچی کے ونی کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔