مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر وسندے والی کے قریب دھند کے باعث مسافر وین اور مزدہ میں خوفناک تصادم،حادثے میں 10 افراد شدید زخمی،جبکہ مزدا ڈرائیور جاں بحق۔ عینی شاھدین کے مطابق حادثہ دھند اور مزدہ کی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی تین ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں روہیلانوالی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزدا کے ڈرائیور کی نعش کو گاڑی سے نکالنے کیلئے آپریشن کیاگیا۔