مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) علی پور تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے امیدوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔بارایسوسی ایشن صدارت کے لئے کل دو امیدوارں نے کاغذات جمع کرائے۔صدرات کے لیے ملک عامر ایڈووکیٹ اور جابرخان ایڈووکیٹ نے کاغذات نامذدگی جمع کرائے، جبکہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے لیے تین امیدواروں نے عبدالحکیم ایڈووکیٹ ،حسن نقوی ایڈووکیٹ اور میاں منور فریدی ایڈووکیٹ نے کاغذات جمع کرائے۔سالانہ انتخابات 12 جنوری کوہوگے ۔