عدالتی مفرور پولیس خدمت مرکز مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2019ء) پنجاب پولیس میں آئی ٹی اصلاحات، عدالتی مفرور پولیس خدمت مرکز مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق خدمت مرکز پولیس مظفرگڑھ جہاں شہریوں کو 14 خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، دوران جنرل پولیس ویریفیکیشن مشکوک ہونے پر پولیس نے عدالتی مفرور کو گرفتار کر لیا، عدالتی مفرور محمد حبیب اللہ ولد محمد حنیف ضلع خانیوال تھانہ ٹھٹھہ صادق کو مطلوب تھا جسکو تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، انچارج خدمت مرکز میاں زوہیب حسن کو ان کی ٹیم کے ساتھ بہترین کارکردگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔