طلباء کے والدین پر مشتمل وفدکی ڈی سی مظفرگڑھ سے ملاقات، سردار کوڑے خان پبلک سکول کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا

مظفرگڑھ۔ 24 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) سردار کوڑے خان پبلک سکول کے طلباء کے والدین پر مشتمل ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور سے ملاقات کی۔وفد نے سکول کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول کو معیاری تعلیمی ادارہ بنانے میں ڈپٹی کمشنر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔وفد نے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک سکول کو ماضی کی طرح ایک شاندار کارکردگی کا حامل تعلیمی ادارہ بنانے میں ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سکول کی اپ گریڈیشن اور سٹرکچر کو بہتر بنانے کا قدم اساتذہ کی بہتر ٹریننگ اور طلبہ کی معیاری تعلیم و تربیت کا باعث بنے گا ۔وفد نے کہا کہ کیئر فاؤنڈیشن اس پہلے دانش سکول بصیرہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اس سکول کی تعلیم، صفائی کا معیار، ڈسپلن اور طلبہ کی کارکردگی جنوبی پنجاب میں اپنی مثال آپ ہے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی جانب سے سکول کے اساتذہ پر پرائیویٹ اکیڈمی چلانے اور ٹیوشن پڑھانے پر پابندی کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے ان اقدامات سے سکول کو شہر کا سب سے بہترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔