ضلع کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں‘ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، پنجاب بھر کی طرح مظفرگڑھ میں عوام کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلٰی شہبازشریف کے وژن کے مطابق صوبے کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے انفراسٹرکچر کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے اب سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ ویک کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کنونشن سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ 2دسمبر سے 11دسمبر تک تمام ہسپتالوں، کالجز اور سکولوں میں صحت کی سہولیات بارے آگاہی دینے کیلئے سیمینار اور کنونشن منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کوسرکاری ہسپتالوں میں موجود سہولیات کی بارے میں آگاہی ہو۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم و صحت کے شعبے حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہیں، ضلع بھر میں بچوں عورتوں کی صحت کے حوالے سے بھی سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اورہسپتالوں میں سروسز ڈیلیوری کا معیار عالمی معیارکے مطابق ہو سکے گا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور کی طرف ہسپتالوں کے بار بار دوروں اور چیکنگ کی بدولت عملہ مستعد ہو گیا ہی. ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہی. انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بنایا جارہا ہے، ہسپتال میں افرادی قوت کا مسئلہ حل ہو چکا ہے،ہمارے پاس ٹیچنگ ہسپتال کے لیول کے طبی ماہرین ہمہ وقت مریضوں کی خدمت کیلئے موجود ہیں. ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہو چکا ہے۔ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا کہ تمام دیہی ہیلتھ سنٹر میں مریضوں کی نگہداشت کے نظام میں انقلابی تبدیلی آچکی ہی. ہسپتالوں کے لیبر رومز کو عالمی معیار کے مطابق جدید آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں ہسپتال میں ہیلتھ واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔