Categories: NewsUrdu News

ضلع مظفر گڑھ میں 57ہزار298 ایکڑگندم کی کٹائی مکمل

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17اپریل۔2015ء)ضلع مظفر گڑھ میں 07لاکھ 50 ہزا ر 649ایکڑ پر کاشتہ گندم میں سے اب تک57ہزار298 ) (7.63%گندم کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔ کاشتکارموسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی برداشت کو جلد از جلد مکمل کریں۔ بعد از برداشت ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کریں۔۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہضلع مظفر گڑھ میں گندم کی کٹائی بھرپور انداز سے جاری ہے۔ کاشتکار فصل کی برداشت کیلئے بھرپور انداز میں محنت کر رہے ہیں۔مہر عابد حسین نے کہا کہ گندم کی برداشت تین مراحل پر مشتمل ہے۔ کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کاری۔یہ تینوں مراحل احتیاط طلب ہیں۔ فصل کی کٹائی اور گہائی کا موزوں ترین وقت وہ ہے جب فصل پک کر تیار ہو جائے۔ موزوں وقت سے پہلے کٹائی کی صورت میں دانے سکٹر جاتے ہیں جبکہ کٹائی میں غیر ضروری تاخیر کی جائے تو دانوں کا کھیت میں جھڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہگندم کی کٹائی سے قبل فصل میں سے جَو اور جَوی سمیت تمام جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جائے۔کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو جڑ سے اُکھاڑ کر زمین میں دبا دیا جائے۔ کٹائی سے پہلے یا کٹائی کے دوران بار بار بارش ہونے کی صورت میں فصل کاٹنے کی بجائے کھڑی رکھنے کو ترجیح دی جائے۔ کھیتوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا فو ری بندوبست کیا جائے۔موسم اگر گرم اور خشک ہو تو کٹائی کا عمل جلد از جلد مکمل کر لینا چاہیے۔ کٹی ہوئی فصل کی بھریاں چھوٹی اور اُسی قسم کے ناڑ سے باندھی جائیں اور بھریوں کو کھیت میں نسبتاً اونچی جگہ پر کھڑی حالت میں اس طرح رکھا جائے کہ سٹوں کا رخ اوپر کی جانب ہو۔مہر عابد حسین نے کہا کہ گندم کی گہائی کے لیے کھلیان چھوٹے اور اونچی جگہوں پر بنائے جائیں۔ جب پودے دونوں ہاتھوں سے مروڑنے سے ٹوٹ جائیں تو گہائی کا عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ذاتی بیج کے لیے کاٹی ہوئی فصل کی گہائی کی جائے۔ احتیاطً نصف بوری علیحدہ رکھی جائے تا کہ تھریشر میں موجود دیگر اقسام کے بیج کی ملاوٹ کا احتمال نہ رہے۔ تھریشر کی رفتار پر خاص توجہ دی جائے۔ اگر رفتار زیادہ تیز ہو تو دانے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ رفتار بہت کم ہو تو دانوں کے ساتھ سٹوں کے ٹکٹرے نکلنے شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گہائی کے دوران اچانک بارش ہو جانے کی صورت میں دانوں کو ترپال تا پلاسٹک کی چادر سے اچھی طرح ڈھانپ دیا جائے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ ذخیرہ کرنے سے پہلے بیج کو دھوپ میں بکھیر کر اچھی طرح خشک کر لیا جائے۔ ذخیرہ کیے جانے والے دانوں میں نمی کا تناسب ۱۰ فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ دانوں کو نئی بوریوں میں ذخیرہ کیا جائے یا پرانی بوریوں کو اچھی طرح جھاڑ کر استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ گودام صاف ستھرے روشن اور ہوا دار ہوں۔ گوداموں کی دیواروں، فرش، چھت اور دروازوں میں موجود سوراخوں اور درزوں کو بند کر دیا جائے تاکہ ان میں کیڑے مکوڑے پناہ نہ لے سکیں۔ کیڑوں کے حملے کی صورت میں غلہ کو دھوپ لگوائی جائے اور زرعی ماہرین کے مشورے سے ڈیٹیا یا فاسٹاکسین کی دھونی دی جائے۔ ۔انہوں نے زرعی توسیعی آفیسران اور فیلڈ عملہ کوہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کی بر وقت رہنمائی کو یقینی بنائیں۔ تاکہ کاشتکاراور ملکی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago