مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جولائی2017ء) چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے کنونیئر ضلعی اسمبلی وائس چیئر مین محمد اقبال پتافی کی زیر صدارت ضلع کونسل مظفرگڑھ کے بجٹ اجلاس میں مالی سال 2017-18کا بجٹ پیش کیا،بجٹ میں ضلع کونسل مظفرگڑھ کی آمدن تخمیہ87کروڑ14لاکھ 60ہزار521روپے لگایا گیا، جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے ، مالی سال 2017-18میں اخراجات کا تخمینہ 77کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور10کروڑ 14لاکھ60ہزار 521روپے بچت ظاہر کی گی ہے ، تفصیلات بتائے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کی بچت 19کروڑ 57لاکھ 60ہزار 521روپے تھی صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ 44کروڑ 91لاکھ 90ہزار روپے ہے جبکہ ضلع کونسل کی آمدن کا تخمینہ 22کروڑ 65لاکھ50ہزار روپے لگایا گیا ہے ، ضلع کونسل کو مالی سال 2017-18میں فیس منتقلی جائیداد کی مد میں 16کروڑ روپے، آبی گزر گاہوں کی مدسے 12لاکھ روپے، فیس نقشہ جات کی مد سے 70لاکھ روپے ، دکانوں کے کرایہ کی مد سے 30لاکھ 88ہزار 876روپے متوقع ہے ، انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2017-18کے اخراجات میں تنخواہوں اور پنشن کی مدمیں 16کروڑ روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات 11کروڑ روپے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، چیئرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ تمام ممبران میں مساوی تقسیم کیے جائے گا، جبکہ مخصوص نشتوں کے ممبران کی گرانٹ 4لاکھ روپے سے بڑھا کر 8لاکھ روپے کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جن کی عوام دوست پالیسیوں کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مصلحت کو بالاطاق رکھ کر ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے ، تعلیم اور صحت کے شعبہ پر ترجیح بنیادوں پر کام کریں گے تاکہ ضلع کی پسماندگی ختم ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ممبران کے تعاون سے ضلع کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ، اجلاس میں وائس چیئر مین عابد بھابھہ، قاسم ہنجرا، اے بی مجاہد ، ام کلثوم سیال، گلشن سلطانہ سمیت معزز اراکین ضلع کونسل نے شرکت کی اور ضلع کونسل کے بجت کو مثالی قرار دیا۔
Next Post