مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت ضلع مظفرگڑھ کے عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار حکومتی اہلکار تحسین کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شہرسلطان کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلروالی میں ڈیجیٹل گردواری چیک کی جبکہ شہرسلطان میں زیرِ تعمیر سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور بنیادی مرکز صحت لعل شاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن سنٹر شہرسلطان کے قیام سے یہاں کہ سپیشل بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔