ضلع بھر کی غیر حتمی ووٹر فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمظفرگڑھ سید طیب زوار بخاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی غیر حتمی ووٹر فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اور 25اگست 2022تک ضلع بھر کی حتمی ووٹر فہرستیں شائع کردی جائیں گی۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر کے ووٹرز حضرات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر میسج کر کے اپنے ووٹ کا اندراج چیک کرسکتے ہیں، اگر کسی بھی ووٹر کا اندراج غلطی سے فوت شدگان کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے تو وہ فوری ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رابطہ کر کے یا فون نمر 0662901405اور 0662901179پر رابطہ کرکے درستگی کرا سکتا ہے۔