Categories: NewsUrdu News

ضلع بھر میں عید میلاالنبی ؐ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔21 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلاالنبی ؐ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی، محفل میلاد کی تقاریب ، جلسے اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے میلاد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی او ملک اویس احمد ، اے ڈی سی جی ظہور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ہم امن کے داعی ہیں، حضور اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے ، ہم نے خود بھی امن قائم کرنا ہے اور امن کا درس بھی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، سول سائٹی کا ہم کردار رہا ہے ، ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے اور ضلع کی تعمیرو ترقی میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ عید میلاالنبیؐکے موقع پر ہر جلسے، جلوس اور دیگر محفل میلاد کے تقاریب کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے تعاون سے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں حسین احمد مدنی، ہلال جاوید کاظمی، طارق شریف اور غوث بخش فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ نہایت جوش و جذبے اور عقیدت احترام سے منایا جائے گا، مساجدو گھروں میں میلاد منعقد کرائی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور ضلع میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago