News

صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائیگا،نوابزادہ منصوراحمد خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2022ء) صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصوراحمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں واقع تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے گااور آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کو نوٹس دیے جائیں۔

عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل اور جعلساز لینڈ مافیا سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو محفوظ کرنے کے لئے تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں لازمی موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں تمام انسپکٹرز اسٹیمپ وینڈرز کی چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی اشٹام کی خریدوفرخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی بھی نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے اسٹیمپ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار اور رجسٹری محرر کے دفاتر کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کو بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویڑن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago