News

مظفرگڑھ، چوک سرور شہید تا رنگپور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 23 کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈز کے ٹینڈرز جاری کردیےگئے ، رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 نومبر2022ء) چوک سرور شہید سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ارب 39 کروڑ روپے لاگت سے چوک سرور شہید تا رنگپور دو رویہ سڑک کی منظوری کے بعد تعمیر کے لیے پہلے مرحلے میں 23 کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اور ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چوک سرور شہید تا رنگپور 30 کلومیٹر طویل سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی،جس کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا،انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کے پیش نظر ان کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب نے جون میں چوک سرور شہید تا رنگپور روڈ کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کر کے روڈ کی تعمیر کےلئے 1 ارب 39 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی تھی،انہوں نے بتایا کہ اب سڑک کی تعمیر کےلئے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور پہلے فیز میں 23 کروڑ 3 لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر چوک سرور شہید اور رنگپور کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا،ان کی آمدورفت کی تکالیف ختم ہوں گی اور محفوظ سفر کی بدولت آئے روز کے حادثات سے بھی نجات ملے گی۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago